ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ میں 25 ایکٹر اراضی پر چناب کلب 2 قائم کیا جائے گا

پیر 23 نومبر 2020 18:51

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء) : ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ میں 25 ایکٹر اراضی پر چناب کلب 2 قائم کیا جائے گا جس کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر/صدرچناب کلب محمد علی اورآنریری سیکرٹری میاں مسعود اسحاق نے منصوبے کی گراؤنڈ بریکنگ کی۔اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ ڈاکٹر زنیرہ آفتاب اور چناب کلب کے ایگزیکٹو ممبران بھی موجودتھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ممبرز کو جدید اوربہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے چناب کلب عروج وترقی کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ممبرز کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہر سے باہر وسیع وعریض رقبے پر چناب کلب کی برانچ کا قیام سنہری اقدام ہے اور چناب کلب کے ترقیاتی عمل میں شاندار تاریخ رقم ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گرانقدراقدامات فیصل آبادشہر کی ترقی کااہم حصہ ہیں اورممبرزمستقبل کے تقاضوں کے مطابق وسیع تفریحی سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چناب کلب تیزی سے ترقیاتی مراحل طے کررہا ہے جو ممبرز کی عظیم کاوشوں کاخوش آئندنتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چناب کلب2 کی صورت میں ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ کو ترقی کیلئے بہتر ذریعہ میسر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں