ملکی معیشت کی ترقی کسانوں کی خوشحالی کے بغیر ممکن نہیں ، ڈپٹی کمشنرفیصل آباد

بدھ 2 دسمبر 2020 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) ملکی معیشت کی ترقی کسانوں کی خوشحالی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ حکومت زراعت کے ترقی اور کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے ۔وزیر اعظم پاکستان کی اولین ترجیح کاشتکاروں کو ریلیف اور مدد فراہم کرنا ہے ۔ حکومت زراعت کے شعبہ میں ٹیکنالوجی متعارف کروانے اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ان خیالا ت کا اظہار محمد علی ڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ایگریکلچرل ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میںچوہدری خالد محمود ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) نے محکمانہ جاری سر گرمیوں اور منصوبہ جات کی تکمیل کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام جاری منصوبہ جات کو بر وقت تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیصل آبا دمیں جاری زرعی منصوبوں کے اہداف کے حصول بارے بھی تفصیل سے بتایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت (توسیع)نے ٹڈی دل، سیلاب اور سموگ کے کنٹرول بارے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔

اجلاس میں محکمہ حیوانات، اصلاح آبپاشی ، پلانٹ پروٹیکشن اور زرعی انجئیرنگ کے متعلقہ افسران نے اپنے مخکمہ جات کے کاشتکارو ں کیلئے کئے گئے اقدامات بارے آگاہی دی ۔ اجلاس میں کاشتکاروں کے نمائندوںنے بھی شرکت کی اور کاشتکاروں کو در پیش مسائل اور انکے حل کیلئے ممکنہ تجاویز دیں ۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے کاشتکاروں کی فلاح اور بہتری کیلئی اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں تاکہ کاشتکاروں کی آمدن مین اضافہ اور ملکی معیشت مضبوط ہو۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں