فیصل آباد ،تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

بدھ 20 جنوری 2021 19:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے تحصیل صدر کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول کی صدارت میں ان کے آفس میں منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے انسداد ڈینگی پر مامور محکموں کو اینڈرائڈ موبائل فون سے ہاٹ سپاٹ ایریاز کی مانیٹرنگ جاری رکھنے اور کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث، ڈینگی کی افزائش کے خطرات کم ہیں تاہم آئندہ ماہ موسم میں تبدیلی سے ڈینگی کے سراٹھانے کا خدشہ ہوسکتاہے لہذا فیلڈ میں آنکھیں کھلی رکھیں اور کوئی مقام نظروں سے اوجھل نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو آپس میں مربوط اور موثر رابطہ یقینی بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں