فیصل آباد ، ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی

ٓغیر قانونی کمرشلائزیشن پر ملت ٹائون میں دو پلاٹس کو سربہمر کردیا اور مالکان کونوٹسز جاری

بدھ 27 جنوری 2021 20:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کمرشلائزیشن پر ملت ٹائون میں دو پلاٹس کو سربہمر کردیا اور مالکان کونوٹسز جاری کرتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات سے باز رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں انفورسمنٹ انسپکٹر ثناء اللہ ودیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ملت ٹائون میں مختلف تعمیرات کو چیک کیا تو کمرشلائزیشن فیس ادا کئے بغیر پلاٹ نمبر 98 F میں دکان بنا کر غذائی اشیاء کی فروخت کا کاروبارکیا جارہا تھا۔

انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی کمرشلائزیشن پر دونوں پلاٹس کو سربہمر کردیا۔مالکان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیںنوٹسز جاری کردئیے گئے اور ہدایت کی گئی کہ وہ رہائشی پلاٹس کو بلا اجازت کمرشل میں منتقل نہ کریںاس ضمن میں محکمانہ تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے مروجہ فیس اداکریں بصورت دیگر وہ کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں