کم ریٹس دینے والی کمپنی نے اینٹی کرپشن میں کرپشن کیخلاف درخواست دائر کردی

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:17

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) الائیڈ ہسپتال میں مختلف چیزوں کی خریداری میں کرپشن کے انکشاف پر محکمہ صحت نے 2 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ۔ الائیڈ ہسپتال کے مین سٹور میں مختلف چیزوں کی خریداری میں مبینہ کرپشن کی گئی ، کم ریٹس دینے والی کمپنی نے اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کردی اینٹی کرپشن نے تمام ثبوت اور مین سٹور کے انچارج ڈاکٹر یوسف کو طلب کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مین سٹور کے افسروں نے ذاتی مفادات کی خاطر سستی چیزیں مہنگی خریدی ہیں ، اینٹی کریشن میں دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سٹور انچارج ڈاکٹر یوسف نے بیڈز شیٹ کیلئے استعمال ہونیوالا کپڑے کی کوٹیشن 139 روپے فی میٹر مگر خریداری 183 روپے میں کی گئی جبکہ پولی بیگ پر کلو 160 روپے کے بجائے 183 روپے فی کلو خریدا گیا چالیس لاکھ روپے کی خریداری کوٹیشن کے ذریعے کی گئی کوٹیشن کے ذریعے خریداری کیلئے غیر قانونی طریقہ اختیار کیا گیا اور کم ریٹس دینے والی کمپنی کو نظر انداز کیا گیا ۔

اس حوالے سے ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر ارشد چیمہ نے ڈاکٹر عبدالرزاق اور ڈاکٹر محمد یوسف شریف پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی تشکیل کرکھی ہے جو کرپشن کی انکوائری رپورٹ جمع کروائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں