ٰفیصل آباد،بے روزگاری ، غریت سے تنگ 2خواتین سمیت 3افراد کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) بے روزگاری ، غریت سے تنگ 2خواتین سمیت 3افراد کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش‘متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

آن لائن کوبتایا جاتا ہے کہ گھروالوں سے جھگڑ کر محمد پورہ کی رہائشی 24سالہ آمنہ زوجہ اکبر اور پیپلزکالونی کی رہائشی 29سالہ فرح زوجہ دلمیر نے چوہے مارگولیاں نگل کر خودکشی کی کوشش کی جبکہ ڈھڈی والاکے رہائشی ریاض ولد نصیر نے حالات سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا لیں‘ اہل خانہ نے متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹران کے معدے واش کرکے جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں