فیصل آباد:اسسٹنٹ کمشنرز نے 15 یوم میں 27 گودامز کو سیل کرکے ذخیرہ اندوزوں سے ڈی اے پی ویوریا کھاد کی 68396 بوریاں قبضہ میں لیکر مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کرائیں، ڈی اے پی کی 46050 اور یوریا کی 22346 بوریاں شامل

پیر 29 نومبر 2021 20:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء)اسسٹنٹ کمشنرز نے 15 یوم میں 27 گودامز کو سیل کرکے ذخیرہ اندوزوں سے ڈی اے پی ویوریا کھاد کی 68396 بوریاں قبضہ میں لیکر مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کرائیں جن میں ڈی اے پی کی 46050 اور یوریا کی 22346 بوریاں شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق تحصیل سٹی میں چھ گودامز کو سیل کرکے ڈی اے پی کی1500 اور یوریا کھاد کی 1400 بوریاں مقررہ سرکاری نرخ پر فروخت کرائیں۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے 8 گودامز کو سیل اور ڈی اے پی کی ایک ہزار اور یوریا کے 596 بیگز،اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے 6 گودامز کو سیل کراکرڈی اے پی کھاد کی 16ہزار اور یوریا کی 17400 بوریاں،اسسٹنٹ کمشنر سمندری نے 2 گودامز سے ڈی اے پی کی 350۔ اور یوریا کی 1750 بوریاں اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل تاندلیانوالہ نے پانچ گودامز ودکانوں کو سیل کرتے ہوئے ڈی اے پی کی 27200۔

(جاری ہے)

اور یوریا کھاد کی 1200 بوریاں قبضہ میں لیکر مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کرائیں۔ضلع بھر میں کھادوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت کا عمل جاری اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ زراعت کے افسران مانیٹرنگ بھی کررہے ہیں جبکہ کسانوں کی آگاہی کے لئے ڈیلرز ودکانوں کے باہر نوٹیفائیڈ ریٹس آویزاں اور اوورچارجنگ یا ذخیرہ اندوزی کی شکایات کے اندراجب کے لئے فرٹیلائزر کنٹرول رومز فنکشنل ہیں جہاں موصولہ کاشتکاروں کی کایات پر فوری ایکشن لیا جارہا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں