فیصل آباد: گزشتہ ماہ نومبر کے دوران ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات کے دوران 458 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

بدھ 1 دسمبر 2021 19:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) فیصل آباد میں گزشتہ ماہ نومبر کے دوران ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات کے دوران 458 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ریسکیو1122 کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ ماہ نومبر کے دوران ریسکیو 1122 کو ایک لاکھ 43ہزار 512 کالیں موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

ماہ نومبر کے دوران 2499 ٹریفک حادثات، 5027 میڈیکل، 128 آگ لگنے، 202 لڑائی جھگڑے، 5 ڈوبنے، 3عمارتیں گرنے سے 685 دیگر واقعات پر ایمرجنسی کی صورت میں ریسپانس کیا اور 8216 متاثرین کو ریسکیو کیا اور 2998 کو موقع پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے 4760 افراد کو تشویشناک حالت میں پیش نظر ہسپتالوں میں پہنچایا، ٹریفک حادثات کے دوران 35افراد سمیت مجموعی طور پر 458 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں