پ* فیصل آباد :ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے رضوان نذیر کی زیرصدارت اجلاس

5 ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کی روک تھام اور زیر التواء کمرشلائزیشن فیسوں کی وصولی کا ٹارگٹ دیدیا

بدھ 26 جنوری 2022 20:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے رضوان نذیر نے ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کی روک تھام اور زیر التواء کمرشلائزیشن فیسوں کی وصولی کا ٹارگٹ دیا ہے۔انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمرشلائزیشن کے واجبات کی عدم ادائیگی کے اموراور بلااجازت کمرشلائزیشن کے معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ انسپکٹرز کوہدایت کی کہ وہ اپنے دائرہ اختیار ایریامیں باقاعدگی کے ساتھ انسپکشن کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں ڈائریکٹرزٹائون پلاننگ اسماء محسن، راحیل ظفر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی عبد اللہ نور، اسٹیٹ مینجمنٹ کے افسران وبلڈنگ انسپکٹرزنے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بلڈنگ انسپکٹرز کو محکمانہ کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ نادھندگان سے بقایاجات وصول کرنے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ادارہ کے مالی وسائل میں اضافہ کرنے کیلئے ریکوری مہم کو سو فیصد کامیاب ہوناچاہئے۔

انہوں نے تمام انسپکٹرزسے کہاکہ وہ اہداف کے حصول کیلئے محنت اور فرض شناسی اپنا شعار بنائیں اس ضمن محکمانہ کارروائی میں شفافیت کو برقرار رکھاجائے۔انہوں نے کہاکہ اختیار ات سے تجاوزاور کسی قسم کی زیادتی کو برداشت نہیں کیاجائے اس ضمن میں کوئی شکایت نہیں آنی چاہئے۔ اجلاس کے دوران تمام انسپکٹرز نے اپنے علاقہ میں ریکوری مہم سے متعلق کارکردگی سے آگاہ کیا

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں