فیصل آباد، مختلف حادثات کے دوران ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا

منگل 17 مئی 2022 23:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) مختلف حادثات کے دوران ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، حادثے کا مرتکب بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق سرگودھا روڈ کا رہائشی محمد نعیم اپنی جواں سالہ بیٹی سمیرا کے ہمراہ موٹرسائیکل پر شہر کی طرف آ رہا تھا جبکہ وہ سرگودھا روڈ پر جامعہ چشتیہ چوک کے قریب پہنچے تو عقب سے آنے والی تیز رفتار بس P-1700 نے ٹکر مار دی اور دونوں باپ بیٹی موٹرسائیکل سے گرے تو بس کا ٹائر 24 سالہ سمیرا کے اوپر سے گزر گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو سمیرا بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکی تھی جبکہ اسکے والد کو معمولی خراش آئیں، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

علاوہ ازیں سیڑھیوں سے گر کر معمر خاتون نذیراں بی بی زوجہ بشیر احمد سکنہ ننکانہ اور موٹرسائیکل پھسلنے سے گر کر مانانوالہ کا رہائشی نوجوان طاہر حسین ولد نجیب الله زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے الائیڈ ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں