فیصل آباد، چک جھمرہ کے دیہات 147 ر۔ب میں سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام

جمعرات 19 مئی 2022 21:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) تحصیل انتظامیہ کی جانب سے چک جھمرہ کے دیہات 147 ر۔ب میں سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر نے اطلاع ملنے پر چک میں موقع کا دورہ کیا اور قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کرالیا جبکہ موقع پر کی گئی ناجائز تجاوزات بھی بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کرادی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ مال کو اراضی کی دیکھ بھال یقینی بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ قبضہ مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں