فیصل آباد ریجن میں رواں سال کے دوران 4710 منشیات فروش گرفتار، 85800لیٹر شراب بر آمد

جمعرات 28 مارچ 2024 15:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) فیصل آباد ریجن میں رواں سال کے دوران اب تک 4710 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان آر پی او فیصل آباد رضوان بھٹی نے بتایا کہ ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خان کی زیر نگرانی ریجن فیصل آباد میں منشیات فروشوں کےخلاف مہم میں رواں سال کے دوران اب تک 4710 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے 1950کلوگرام چرس، 1240کلو گرام ہیروئن، 3کلو گرام آئس اور 85800لیٹر شراب بر آمد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آ فیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ضلعی سربراہان کو منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر نے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے سی پی او فیصل آباد، ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کو احکامات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیات فروشوں اور ڈیلرز کیخلاف بلا تفریق کا رروائی عمل میں لائی جائے۔

ایس ایچ او ز اپنے اپنے علاقہ میں گشت کے نظام کو بہتر بنائیں،ٹاؤن ایس پی اور ایس ڈی پی او ز روزمر ہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا جائزہ لیں۔ اس معاشرتی لعنت کے قلع قمع، صحت مند معاشرے کے قیام اور آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ ایسے عناصر کیخلاف سخت موثر قانونی کا روائیاں عمل میں لائی جائیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں