فیصل آباد، ٹرین کی ٹکر لگنے سے 40سالہ شخص لقمہ اجل بن گیا

پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی

جمعرات 28 مارچ 2024 19:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) جھمرہ روڈ پر بھائی والا کے قریب ٹرین کی ٹکر لگنے سے 40سالہ شخص لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شام محلہ شمس آباد کا رہائشی 40سالہ ظہور احمد ولد عبدالله جھمرہ روڈ پر بھائی والا کے قریب ٹرین کی پٹڑی کے ساتھ ساتھ پیدل چل رہا تھا کہ عقب سے آنیوالی تیز رفتار ٹرین کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 موقع پر پہنچی تو ظہور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا، جس پر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں