شہری مختلف سرکاری محکموں سے متعلقہ اپنی شکایات صوبائی محتسب کی ہیلپ لائن1050 پر درج کراسکتے ہیں، ایڈوائزر محتسب پنجاب

منگل 30 اپریل 2024 18:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل آفس فیصل آبادمبشرشاہ نے کہا ہے کہ شہری مختلف سرکاری محکموں سے متعلقہ اپنی شکایات صوبائی محتسب کی ہیلپ لائن ’’ 1050‘‘پر درج کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کی ہدایات پر طالب علموں سمیت عوام الناس کی مختلف محکموں سے متعلقہ شکایات کا تیز رفتار حل ترجیح ہے اور درخواست گزار کو فوری انصاف فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے مسائل حل نہ ہونے کی شکایات محتسب پنجاب کے دفاتر میں بھی جمع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں