فیصل آباد، گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق

بدھ 1 مئی 2024 18:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) فیصل آباد کے علاقے عامر ٹاؤن کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بچے کمرے میں سورہے تھے جبکہ ان کے والدین دروازے کی باہر سے کنڈی لگاکر گئے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق والدین واپس پہنچے تو والد بچوں کو بچاتے ہوئے جھلس گیا، آگ سے ایک بچی اور اسکا والد زخمی ہوا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کمرے میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، آگ سے کمرے کی چھت بھی گر گئی۔ترجمان ریسکیو کے مطابق جاں بحق بچوں میں 6 ماہ کی امبر، 6 سال کی ایمن اور 8 سال کا ارسلان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں