فیصل آباد، 40سالہ نامعلوم خاتون نے ٹرین تلے آ کر خودکشی کر لی

بدھ 1 مئی 2024 18:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) جھمرہ روڈ پر نشاط آباد پل کے قریب 40سالہ نامعلوم خاتون نے ٹرین تلے آ کر خودکشی کر لی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر متوفیہ کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شام نشاط آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب 40سالہ نامعلوم خاتون جو کہ پٹڑی کے ساتھ ساتھ چلی جا رہی تھی کہ ٹرین آنے پر پٹڑی پر چھلانگ لگا دی اور ٹرین تلے آ کر موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر متوفیہ کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خودکشی کرنیوالی خاتون کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں