نامور اداکارہ رانی کی برسی ملک بھر میں منائی گئی

ہفتہ 27 مئی 2017 14:56

نامور اداکارہ رانی کی برسی ملک بھر میں منائی گئی
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء)نامور اداکارہ رانی کی24 ویں برسی ہفتہ کو ملک بھر میں منائی گئی ۔ اس موقع پر رانی کے پرستاروں نے خصوصی تعزیتی تقریبات کاانعقاد کیا۔اس موقع پر مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوآنی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اداکارہ رانی کا اصل نام ناصرہ تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے موج میلہ، سفید خون ،امرائو جان ادا،ناگ منی، تہذیب، انجمن، دنیامطلب دی، جندجان، سجن پیارا، چن مکھناں، دیوربھابھی، ہزار داستان، محبوب، شطرنج، چھوٹی امی، عورت کاپیار،چھوٹی بہن، کوچوان، سیتامریم مارگریٹ سمیت سینکڑوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہوںنے بلاشرکت غیر ے پاکستانی فلم انڈسٹر ی پر طویل عرصہ تک تنہا راج کیا۔ انہوںنے وحیدمراد ، محمد علی، شاہد، ندیم، رنگیلا، منور ظریف سمیت کئی دیگر چوٹی کے ہیروز کے ساتھ بطور ہیروئن اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔8 دسمبر1946 ء کو پیداہونے والی رانیکئی سال تک فلمی دنیا پر راج کرنے کے بعد 27 مئی1993ء کو ساڑھی46 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کرگئیں۔ان کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا نے بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کااہتمام کیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں