آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ 18 مارچ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا

منگل 9 مارچ 2021 14:18

آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ 18 مارچ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) ایس اے فارم فٹ بال ٹیم کے زیراہتمام آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ 18 مارچ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا،ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر حاجی عبدالستار نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میںپاکستان ائیرفورس،ملتان ریلوے،پنجاب پولیس،ایس اے فارم،کیلاش ملز فیصل آباد اور ایشیا گھی ملز سمیت ملک بھر سے 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 28 مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں