عید الاضحی پرکسی کالعدم تنظیم کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،ضلعی انتظامات وپولیس کی طرف سے کھالیں جمع کرنے کے عمل کی مکمل نگرانی ہوگی

بدھ 29 جولائی 2020 13:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) ضلعی انتظامیہ فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ عید الاضحی پرکسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی جبکہ خلاف ورزی کی صورت میںذمہ داران کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ و پولیس کی طرف سے کھالیں جمع کرنے کے عمل کی مکمل نگرانی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے اجازت ناموں کے حامل مدارس واین جی اوز اور دیگر فلاحی اداروں کی طرف سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ضلع بھر میں 26 مقامات کو مختص کیا ہے جن میں تحصیل سٹی میں یہ مقامات بیرون امین پور بازار عید گاہ روڈ،نزد دربار قائم سائیں بیرون قبرستان،بیرون ڈیرہ سائیں قبرستان غلام محمد آباد،ریاض شاہد چوک نزد واسا آفس،چاندنی چوک نزدایم سی بوائز ہائی سکول اسلام نگر،بیرون واسا ویئر ہاؤس نزد ناولٹی پل،بیرون ایم سی بوائز ہائی سکول غلام محمد آباد باالمقابل یونین کونسل آفس،سٹاپ نمبر 5ہلال روڈ 224وزیر خاں والی،ممتاز گارڈن گلشن رفیق روڈیکس روڈ،بیرون کمال آباد قبرستان،چھتری والا چوک جناح کالونی،ٹینکی والا چوک منڈی کوارٹرز،بالمقابل چناب فیبرکس نشاط آباد،سعید کالونی نمبر 1 مدینہ ٹاؤن قبرستان کے قریب کھلا مقام،نزدایم آئی مڈل سکول لال ڈسپنسری گلبرگ،جڑانوالہ میں پرانا تانگہ سٹینڈ بالمقابل ایم سی آفس،سلاٹر ہاؤس جڑانوالہ،سلاٹر ہاؤس کھرڑیانوالہ چوک،ویٹرنری ہسپتال کھرڑیانوالہ، سمندری میں تانگہ سٹینڈ گوجرہ روڈ سمندری، بالمقابل لیڈیز پارک،تاندلیانوالہ میں جلہ چوک نزد منتخب سبزی منڈی سائٹ،ہاکی گراؤنڈ کینال روڈ،ریلوے گراؤنڈ ماموں کانجن اور چک جھمرہ میں ریلوے گودام نزد ریلوے سٹیشن،نزد محکمہ خوراک گودام سانگلہ روڈ شامل ہیں۔

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں