گندم کی اسمگلنگ: کمشنر سکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر کی ہدایت پر اسملنگ میں ملوث 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 7 اگست 2020 16:55

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) گھوٹکی سے پنجاب گندم کی اسملنگ کا معاملہ، کمشنر سکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر کی ہدایت پر اسملنگ میں ملوث 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا. تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ گھوٹکی کی جانب سے گندم کی اسملنگ کے خلاف گذشتہ 4 ماہ سے بھرپور کاروائیوں کے باوجود جاری اسملنگ کے سلسلے میں گذشتہ روز ایک اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر گھوٹکی لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم نے کمشنر سکھر ڈویزن کو تفصیلی بریفنگ دی.

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر سکھر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے محکمہ خوراک، روینیو اور پولیس کے ملازمین کو شک کی بنیاد پر شامل تفتیش کیا تھا، دوران تفتیش تحصیلدار رشید احمد، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر روشن علی، ہیڈ کانسٹبل رشید احمد، ہیڈ کانسٹیبل عبد الرشید، ہیڈ کانسٹیبل مشتاق علی کے خلاف گندم کی اسملنگ میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہونے پر انہیں گرفتار کرکے 8 ملزمان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ فوڈ انسپیکٹر حفیظ جویو، فوڈ انسپیکٹر سردار میرانی اور فوڈ سپروائزر فہیم ڈہر مفرور ہیں.

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ہے ضلعی انتظامیہ نے گندم کی اسملنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں جس کے دوران 9 لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں ضبط کی گئی ہیں تاہم مذکورہ ملازموں کے متعلق شکایات موصول ہوئیں کہ وہ گندم کی اسملنگ میں ملوث ہیں اس لئے ان کو کمشنر سکھر کی ہدایات پر شامل تفتیش کیا گیا تھا، دوران تفتیش کچھ حقائق سامنے آئے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کے لئے مقدمہ درج کیا گیا ہے تا کہ مزید حقائق سامنے آسکیں.

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں