چمڑے کے جوتوں کی برآمدات میں چار ماہ کے دوران 41.54 فیصد اضا فہ

جمعہ 22 نومبر 2019 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) رواں مالی سال 2019-20ء کے پہلے 4 ماہ کے دوران چمڑے کے جوتوں کی برآمدات میں 41.54 فیصد اضا فہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا اکتوبر 4 ہزار 268 ملین روپے مالیت کے لیدر کے جوتے برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران لیدر کے جوتوں کی برآمدات 6 ہزار 41 ملین روپے تک پہنچ گئی ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا اکتوبر کے مقابلہ میں 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران لیدر کے جوتوں کی برآمدات میں ایک ہزار 773ملین روپے یعنی 41.54 فیصد کا اضا فہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں