گھوٹکی کی سبزی منڈی میں دو گروہوں کی لڑائی،6 افراد زخمی

اتوار 28 اپریل 2019 17:05

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2019ء) گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی کی سبزی منڈی میں دوگروپوں میں جھگڑا ہوگیا کس کے باعث مارکیٹ آدھے گھنٹے تک میدان جنگ بنی رہی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جھگڑا موٹرسائیکل رکشے کو سائیڈ نہ دینے کی وجہ سے ہوا۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملے کئے، جھگڑے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے بعد سول اسپتال ڈہرکی منتقل کردیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر 5 افراد کو گرفتار کرلیا اور واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں