اغواء ہونے والے بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچے سے بازیاب کروا لیاگیا

پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے بعد گھوٹکی کے قریب دریائے سندھ کے کچے سے بازیاب کروایا گیا ،سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 11 مئی 2024 13:58

گھوٹکی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مئی 2024 ) سندھ کے علاقے کندھ کوٹ سے اغواءہونے والے بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچے کے علاقے گھوٹکی کے قریب سے پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے بعد بازیاب کروا لیاہے ۔اس حوالے سے کشمور کے پولیس آفیسربشیربروہی کا کہنا تھا کہ 5 سالہ مغوی بچے ایاز خان کو جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔انٹیلی جنس آپریشن کے بعد باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بشیر بروہی کا مزید کہنا تھا بچے کو گھوٹکی ضلع میں دریائے سندھ کے کچے سے بازیاب کروایا گیا ہے۔ ہم بچے کے اغوا ہونے والے دن سے اس آپریشن پر کام کررہے تھے اور بچے کو باحفاظت بازیاب کرایاگیاہے۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک کم عمر بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں تاوان وصولی کیلئے ڈاکووں نے 6 سالہ معصوم بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر اس کی ویڈیو وائرل کردی تھی۔

21 سیکنڈز کی ویڈیو میں شلوار قمیص میں ملبوس ایک بچے کو زنجیر اور 2 تالوں سے بندھا لٹکا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بچہ روتا ہوا دکھائی دیا تھا۔مغوی بچہ اپنے ورثا سے اپیل کر رہا ہے کہ ڈاکووں کو پیسے دے کر میری جان چھڑوائیں۔6 سالہ ایاز پٹھان کو 25 روز قبل اغوا کیا گیا تھا، ڈاکووں نے بچے کی بازیابی کیلئے ورثا سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو بہت جلد بازیاب کرایاجائیگا۔اس حوالے سے اہل خانہ کا کہنا تھاکہ بچے کو کندھ کوٹ سے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا تھا۔بچے کے والد نور اللہ خان نے بچے کے اغوا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ ان کا بیٹا ایاز خان ہے۔ جس کی عمر 5 سال ہے۔ نوراللہ خان نے کہا کہ تقریباً ایک مہینہ پہلے عید الفطر کے تیسرے روز میں گھر میں نماز پڑھ رہا تھا اور بچے باہر کھیل رہے تھے۔ اچانک 2 مسلح افراد کلاشنکوف کے ساتھ آئے اور میرے بیٹے کو اٹھا کر لے گئے تھے۔شام کو ڈاکووں نے ٹیلی فون کال کرکے کہا تھاکہ میرا بیٹا ان کے پاس ہے اور بیٹے کی رہائی کیلئے 50 لاکھ روپے تاوان کامطالبہ کیاگیا اور رقم نہ دینے پر بچے کو مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں