ماحول کو آلودگی سے پاک اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے ہم سب کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئیں، ڈپٹی کمشنرگھوٹکی

جمعہ 21 فروری 2020 16:51

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنرگھوٹکی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد خالد سلیم نے کہا ہے کہ ماحول کو آلودگی سے پاک اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے ہم سب کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شجرکاری مہم سے کے سلسلے میں منقعدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں محکمہ جنگلات، تعلیم اور سماجی بہبود کے افسران سمیت سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ کا سامنہ کرنے کے لئے شجرکاری کی جارہی ہے اس لئے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے ماحول بہتر بنانے کے لئے اپنے گھروں اور علاقوں میں درخت لگائیں اور ان کی حفاظت کریں کیوں کہ دن بدن بڑہتی ہوئی گرمی کی شدت سے انسانوں سمیت جنگلی جیوت بھی متاثر ہورہی ہی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ موسم بہار کے دوران ضلع کے ہر اسکول میں کم از کم 20 سے 50 عدد درخت لگائے جائیں، انہوں نے سماجی تنظیموں کو بھی ہدایت کی کہ شجرکاری مہم میں حصہ لیا جائے اور عوام میں شجرکاری کے متعلق آگہی فراہم کی جائی.

دوسری طرف ڈی ایف او سید عامر شاہ نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے محکمہ جنگلات کی جانب سے ضلع بھر میں ایک لاکھ درخت لگائے جائیں گے جبکہ عام لوگ نرسریوں 2 روپے فی پودا خرید سکتے ہیں.

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں