سماجی تنظیم کی جانب سے خانپور مہر کے گردونواح کے علاقوں میں12باتھ رومز قائم

منگل 20 اکتوبر 2020 17:58

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء)سماجی تنظیم سافکو کی جانب خانپور مہر کے گردونواح کے علاقوں میں چھوٹے بارہ سے زائد ڈمی باتھ روم قائم ، ڈمی باتھ روم سے علاقے کے ہزاروں افراد مستفید ہونگے اور کھلے میدان میں رفع حاجت کے لئے جانے والے میں پیدا ہونے والی بیماریوں کا سد باب ہوگا ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گھوٹکی سردار احمد گڈانی نے منگل کے روز خانپور مہر کے قریب تعمیر ہونے والے ڈمی لیٹرین کے کام کا جائزہ لینے کے موقع پر سافکو کے سماجی خدمت کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کرنا ایک ثواب کا کام ہے اور لیٹرین کی دیہاتی علاقوں میں بہت ضرورت ہے جس کو محسوس کرتے ہوئے سافکو نے اس کام کا آغاز کیا ہے انہوں نے اس موقع پر تلقین کی کہ تعمیراتی کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کام میں اعلی کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا جائے تاکہ تعمیر شدہ لیٹرین زیادہ سے زیادہ عرصہ قائم رہیں اور علاقے کے لوگ ان سے مستفید ہو سکیں

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں