دی ٹریو ڈریمرس کی جانب سے ایک تعلیمی مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات میں سے اول ، دوئم اور سوئم آنے والے اسٹوڈنٹس میں انعامات تقسیم کئے گئے

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:50

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) دی ٹریو ڈریمرس کی جانب سے ایک تعلیمی مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات میں سے اول ، دوئم اور سوئم آنے والے اسٹوڈنٹس میں انعامات تقسیم کئے گئے اس پروگرام کے مہمان خاص میرپورماتھیلو ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر سید مجاہد حسین شاہ تھے اول پوزیشن ظفر طیب حسین ملک و دوئم پوزیشن عکاشہ فرید ملک نے حاصل کی جنہیں ٹیبلیٹ ، ٹرافی، اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے جبکہ بقایا 120 پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں ٹرافیاں اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر پرنسپل پروفیسر مجاہد حسین شاہ و پرنسپل بشیر احمد بھٹی شبیراحمد ملک، سلیم خاکی، گل حسن سومرو، ایڈووکیٹ شجاع بخت کھوسو و دا ٹریو ڈریمرس کے چئیرمین سر نثار احمد گورگیج، رضوان علی آرائیں نے تقریر کے دوران کہا کہ ایسے پروگرام بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کے تعلیمی مقابلے میں بیٹھنے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ دا ٹریو ڈریمرس کے اس اقدام پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ آگے بھی اس قسم کے تعلیمی مقابلے کرواتے رہیں گے اس موقع پر اسٹوڈنٹس و اسٹوڈنٹس کے والدین و آل پرائیویٹ اسکولز کے پرنسپلز وکلا و صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔

۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں