سجاول،سولہ ہزار سے زائد وفاقی ملازمین کی برطرفی کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے بحالی کے باوجود تاحال ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی نہ ہوسکی

منگل 18 جنوری 2022 23:45

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) سولہ ہزار سے زائد وفاقی ملازمین کی برطرفی کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے بحالی کے باوجود تاحال ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی نہ ہوسکی ہے، برطرف و بحال ہونے والے ملازمین چھ ماہ سے بغیرتنخواہ کے رل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی میں ضلع سجاول میں مختلف اسٹیشنز پر کام کرنے والے درجنوں ملازمین برطرف کئے گئے اور صرف ایک کلرک بچاتھا تاہم اب ان برطرف ملازمین کی بحالی کے باوجود بھی محکمہ کی جانب سے انہیں آرڈر موصول نہ ہوسکے ہیں نہ ہی انہیں تنخواہ ادا کی گئی ہے، اور ان کے معاشی حالات بدستور خراب ہیں، ذرائع کا کہناہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے یکمشت سب کو ایک آرڈر کے ساتھ برطرف کیاتھا، لیکن بحالی کے نئے علیحدہ علیحدہ آرڈر دیکر انہیں دوسرے اضلاع میں پوسٹ کرنے کا سلسلہ شروع کیاگیاہے جوکہ ملازمین کے لئے مزید پریشانی کا باعث ہے، ملازمین نے اپیل کی ہے کہ بحالی کے بعد انہیں تنخواہ جلد رلیزکی جائے تاکہ اپناگذر کرسکیں

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں