ضلع گھوٹکی میں 83 اساتذہ نے مسلسل غیرحاضر رہنے کی عادت بنالی، 65 مفرور قرار

جمعہ 21 جنوری 2022 23:47

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) ضلع گھوٹکی میں 83 اساتذہ نے مسلسل غیرحاضر رہنے کی عادت بنالی، 65 مفرور قرار، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محکمہ تعلیم کے افسران پر برہم، غیرحاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ کی زیر صدارت تعلیم کی بہتری کے متعلق ڈسٹرکٹ ریفارم اوورسائیٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف مانیٹرنگ آفیسر ظفر عباس اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سمیت تمام ٹی ای اوز نے شرکت کی.

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے غیرحاضر رہنے اور نوٹسز کا جواب نہ دینے والے اساتذہ کو برطرف کرنے کی کارروائی شروع کی جائے کیوں کہ ایسے اساتذہ کی وجہ سے تعلیم کا نقصان ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈی ای اوز اور تمام ٹی ای اوز اپنی کاکردگی بہتر بناتے ہوئے فیلڈ میں نکلیں تاکہ اسکولوں اور فرض شناس اساتذہ کے بنیادی مسائل حل کئے جاسکیں جبکہ بائیومیٹرک کے مطابق اساتذہ کو مقرر کیا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت قابل قبول نہیں ہوگی.

اس موقع انہوں نے ڈی ای او سیکنڈری کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن مہم کے پیش نظر 12 سال سے زائد عمر کے تمام طلبہ و طالبات کو ویکسین کروانے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے مکمل تعاون کیا جائی. قبل ازیں سی ایم او نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ پرائمری میں 69 اساتذہ نے غیرحاضر رہنے کی عادت بنالی ہے جبکہ 53 مفرور ہیں اسی طرح سیکنڈری میں 14 اساتذہ غیر حاضر رہنے کی عادی ہیں اور 12 مفرور ہیں جن کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے تجاویز پیش گی گئی ہیں،

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں