ضلع گھوٹکی میں گندم کی کٹائی شروع، محکمہ خوراک سندھ کے سرکاری خریداری مراکز نہ کھل سکے

ہفتہ 26 مارچ 2022 00:48

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2022ء) ضلع گھوٹکی میں گندم کی کٹائی شروع، محکمہ خوراک سندھ کے سرکاری خریداری مراکز نہ کھل سکے۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے گودام نہ کھلنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، دہرنادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی میں گندم کی کٹائی شروع ہو گئی ہے، لیکن محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے ابھی تک گندم کی خریداری کے لئے سرکاری خریداری مراکز نہیں کھل سکے ہیں ، جس سے آبادگاروں کو ببڑا نقصان ہو نے کا خدشہ بڑی گیا ہے ، میں گندم کی کٹائی شروع ہوگئی ہے ، اس سلسلے میں جروار شہر میں ایس ٹی پی کی جانب سے گندم کی خریداری کے سرکاری مراکزنہ کھلنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت محمد بخش گبول، خدا بخش مینگھراہ و دیگر نے کی ان رہنماں نے کہا کہ ضلع گھوٹکی میں گندم کی کٹائی شروع ہو گئی ہے لیکن سرکاری گدام ابھی تک نہیں کھلے، جس سے آبادگاروں کو بہت بڑا نقصان ہو گا، انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ گھوٹکی ضلع میں محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کے سرکاری گدام کھولے جائیں تاکہ آبادگاروں کو نقصان نہ سکے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں