گھوٹکی، کوہاٹ اور خوشاب کے متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر (کل) دوبارہ پولنگ ہو گی

بدھ 14 فروری 2024 17:16

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) گھوٹکی، کوہاٹ اور خوشاب کے متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر (کل) جمعرات کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔ریٹرننگ افسر (آر او)کے مطابق این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ (آج)جمعرات کو ہو گی، 8 فروری کو مشتعل افراد نے آر او آ فس میں بیلٹ باکس کو آگ لگا دی تھی اس حوالے سے ڈی پی اونے بتایا کہ متاثرہ 26 پولنگ اسٹیشنوں کے علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی کے 90 کوہاٹ کے 8 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ بھی (آج) جمعرات کو ہو گی۔

(جاری ہے)

آر او کے مطابق8 پولنگ اسٹیشنوں پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 41 ہزار ہے، پی کے 90 کے متاثرہ پولنگ اسٹیشنوں پر مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی تھی۔ادھر سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 18 کے دو پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ بھی (آج)جمعرات کوہو گی۔پولیس کے مطابق8 فروری کی کشیدگی کے بعد علاقے میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔آر او نے کہا کہ دونوں پولنگ اسٹیشنوں پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3310 ہے۔علاوہ ازیں ڈی آر او نے بتایا کہ ٹانک کے حلقے این اے 43 کے 6 پولنگ اسٹیشن پر اتوار کو ری پولنگ ہو گی، پولنگ 17 فروری کو صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 5 تک جاری رہے گی۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں