گھوٹکی : قومی شاہراہ پر ڈاکوں کی مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد پولیس مقابلہ

20 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی گاڑی کو گولیاں لگیں، ایس ایس پی سکھر

پیر 11 مارچ 2024 14:49

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر ڈاکوئوں کی جانب سے مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور مقابلہ شروع ہوگیا۔ایس ایس پی سکھر انورکھتران نے فائرنگ کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ گھوٹکی کیڈٹ کالج کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے مال بردار گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ٹائر پھٹ گئے۔

ایس ایس پی کے مطابق ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک ٹرک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے فوری بعد گھوٹکی پولیس موقع پر پہنچی اور ڈاکوئوں کے ساتھ بیس منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔انورکھتران نے کہا کہ گھوٹکی پولیس کے ویگو ڈالے کو گولیاں لگیں، تاہم اہلکار محفوظ رہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ گھوٹکی پولیس نے دریائے سندھ کے حفاظتی بند پر ناکہ بندی کرلی ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں