قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:23

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔ نئے طلباء کی آمد سے کیمپس میں چہل پہل، رونقیں بڑھ گئیں۔ طلباء کی رہنمائی کیلئے وائس چانسلر کی ہدایت پرمعلوماتی اور رہنمائی ڈیسک قائم کردیا گیا۔ بی ایس کے مختلف پروگراموں میں داخل ہونے والے ایک ہزار سے زائد طلبہ وطالبات کو یونیورسٹی شناختی کارڈ اور معلوماتی بروشر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں طلباء کو ان کے متعلقہ شعبہ، لائیبریری، کمپیوٹر لیبارٹریز سمیت کیمپس کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا۔ بعدازاں مشرف ہال میں دوحصوں میں تعارفی نشست منعقد ہوئی۔ پہلی نشست میں فیکلٹی آف ہیومینٹیز اور سوشل سائنسز میں داخل ہونے والے طلباء شریک ہوئے۔ تعارفی نشست میں ڈین لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد نے اظہار خیال کیا۔ اس دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کا ویڈیو ریکارڈ پیغام سنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں