قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے مختصر مدت کے کورسز کا آغاز

بدھ 16 جنوری 2019 15:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے مختصر مدت کے کورسز شروع کرنے کا اعلان کردیا۔مختصر مدت کے کورسز میں پانچ دن کے پراجیکٹ پلاننگ منیجمنٹ کورس، سپلائی چین منیجمنٹ،فیشن ریٹائل منیجمنٹ ، ڈیجیٹل فلم میکنگ ورکشاپ شامل ہیں ۔مختصر مدت کے کورسز میں داخلہ لینے کے خواہش مند افراد 20جنوری سے قبل کورس فیس بمعہ 6000ہزارروپے KIUمین کیمپس کے شعبہ آئی پی ڈی آفس یاپھر KIUلیزان آفس اسلام آباد میں جمع کرواسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مختصر کورس KIUلیزان آفس اسلام آباد میں کروائے جاینگے ۔یادرہے مختصر مدت پر مشتمل کورسز میں بہترین پراجیکٹ پلاننگ منیجمنٹ،سپلائی چین منیجمنٹ کے مہارتیں ،فیشن ریٹائل منیجمنٹ کے مختلف موڈویلزکے بنیادی تصورات،پروڈیک فروخت کرنے مہارتیں،اظہار خیال سے متعلقہ مہارتیںسمیت کم بجٹ سے معلوماتی و موثر دستاویزاتی فلمزبنانے کے مختلف طریقے ہائے کار سے روشناس کرائے جاینگے۔مزید معلومات کے لیے KIUکے شعبہ آئی پی ڈی آفس یا پھر KIUلیزان آفس اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں