گورنر گلگت بلتستان سے نیو ٹیک کے چیئر مین کی ملاقات

پیر 17 جون 2019 15:41

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے نیو ٹیک کے چیئر مین نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گورنر گلگت بلتستان نے نیو ٹیک کے چیئر مین سے کہا کہ وہ ٹیکنیکل ٹریننگ کے انسٹرکٹرز کو ٹریننگ دینے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیو ٹیک نے گلگت بلتستان میں جار ی منصوبوں کے متعلق گورنر گلگت بلتستان کو بر یفنگ دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ کے انعقاد کے لئے اقدامات اٹھائیں گے اور یہی نہیں وہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں نیو ٹیک کے مختلف منصوبے اور ٹریننگز منعقد کر وائیں گے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں