گلگت، ضلع دیامر میں لڑکیوں کے اسکول میں کتابیں، فرنیچر نذرآتش کر دی گئیں

آگ کی نوعیت ابھی واضح نہیں ، بظاہر لگتا ہے کچھ شرپسندوں نے اسکول میں فرنیچر اور کتابوں کو آگ لگائی، پولیس افسر

منگل 20 اگست 2019 15:33

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) گلگت بلتستان کے علاقے دیامر میں لڑکیوں کے سرکاری پرائمری اسکول میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں فرنیچر، کتابیں اور دیگر سامان جل گیا۔اس بارے میں پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی ٹی وی کو بتایا کہ اگرچہ آگ کی نوعیت ابھی واضح نہیں لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ کچھ شرپسندوں نے اسکول میں فرنیچر اور کتابوں کو آگ لگائی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق انہیں کسی شارٹ سرکٹ یا کسی دیگر حادثاتی وجہ سے آگ لگنے کے شواہد نہیں مل سکے، تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔دوسری جانب مقامی اسکولز کمیٹی کے چیئرمین میراج کی جانب سے اس واقعے کے خلاف کیس کے اندراج کے لیے پولیس سے رابطہ کیا گیا، تاہم اب تک کوئی کیس درج نہیں کیا گیا۔انہوں نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ تعلیم دشمن عناصر وقفے وقفے سے اسکولوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، لہٰذا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں