قراقرم یونیورسٹی نے تعلیمی گیپ کو پورا کرنے کے لیے ہفتے کو ورکنگ ڈے کا اعلان کردیا

جمعہ 19 فروری 2021 17:55

گلگت۔19فروری  (ردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2021ء) :قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی نے کرونا وبا کی وجہ سے پیدا تعلیمی گیپ کو پورا کرنے کے لیے ہفتے کی چھٹی کو ختم کرتے ہوئے ورکنگ ڈے کا اعلان کردیا۔اس بات کا اطلاق قراقرم یونیورسٹی کے مین کیمپس کے ساتھ ساتھ دیگرتینوں کیمپسز پر بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز  کے مطابق اس بات کافیصلہ وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے وباء کی وجہ سے طلبہ وطالبات کے تعلیمی گیپ کو پورا کرنے کے لیے کیاہے۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق طلبہ وطالبات کے لیے ٹرانسپورٹ اپنی روٹین کے مطابق چلے گی۔لہذا طلبا،فیکلٹی ممبران اور اسٹاف اپنے مقررہ وقت میں حاضری کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں