قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں "قدرتی آفات اور منظم تشدد کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکلات اور انکا تدارک"کے عنوان پر تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 25 نومبر 2021 23:02

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں "قدرتی آفات اور منظم تشدد کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکلات اور انکا تدارک"کے عنوان پر تین روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق تین روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ان کے ہمراہ تین روزہ ورکشاپ کے ٹرینر ڈین سوشل سائنسز شفا تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آبا د ڈاکٹر طاہر خلیلی,ڈین ہیومینیٹز ڈاکٹر آصف خان، فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق تین روزہ ورکشاپ میں ذہنی صحت اور کووڈ 19 سے پیدا ہونے والی عملی و تدریسی مشکلات کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے باعث رونما ہونی والی تبدیلیوں کے باعث ہم نے اپنے بہترین کلچر اور روایات کو کھودیاہیلہذا نوجوان نسل جدید ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے کلچر اور روایات کو بھی ساتھ ساتھ لے کر چلیں۔وائس چانسلر نے کہاکہ جذبات کو اپنے اوپر ہاوئی ہونے سے بچیں تاکہ بہتری کی طرف سفر کرسکیں۔

وائس چانسلر نے کہاکہ تین روزہ ورکشاپ میں طلبہ وطالبات سنجیدیگی کے ساتھ شمولیت کو یقینی بنائیں تاکہ ورکشاپ کے مقاصد حاصل ہوسکیں۔اس سے قبل دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے تین روزہ ورکشاپ کو اہمیت کے حامل قرار دیا۔تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ سائیکالوجی نے کیاہے۔اس سے قبل قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور شفا تعمیرملت یونیورسٹی اسلام آباد کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط بھی کیاگیا۔

باہمی تعاون کے سمجھوتے پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے دستخط کیاجبکہ تعمیرملت یونیورسٹی اسلام آباد کی طر ف سے ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر طاہر خلیلی نے کی۔باہمی تعاون کے سمجھوتے کے تحت دونوں جامعات زہنی صحت کے حوالے سے کام کرینگے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں