قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نیشنل سیکورٹی ڈویژن اسلام آباد کی طرف سے اوپن ہاس سیشن کا انعقاد

جمعرات 25 نومبر 2021 23:02

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نیشنل سیکورٹی ڈویژن اسلام آباد کی طرف سے شاندار اوپن ہا س سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اوپن ہا س سیشن میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ان کے ہمراہ مختلف سرکاری ونجی اداروں کے سربراہان،سینئر صحافی،فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ وطالبات نے شرکت کی ۔

اوپن ہا س سیشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے کہاکہ بطور جامعہ ہم اپنے طلبہ وطالبات کو نظریاتی وفکری طورپر مضبوط بنانے پر کام کررہے ہیں۔تاکہ طلبا کو ملک دشمن عناصر منفی رجحانات کی طرف مائل نہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

ففتھ وار میں سب سے زیادہ نوجوانوں کو ٹارگٹ کیاجارہاہے اور نوجوان نسل کو نظریاتی اور فکری طو ر پر کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس کام کو سرانجام دینے کے لیے سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع کو استعمال کیاجارہاہے۔ضرورت اس امر کی ہیکہ ہر فرد نوجوان نسل کو نظریاتی و فکری طور پر مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔نیشنل سیکورٹی ڈویژن اسلام آباد قانون سازی اور پالیسی مرتب کرنے سمیت نظریاتی تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والا ادارہ ہے۔ اوپن ہا س سیشن میں مختلف سرکاری و نجی اداروں کے سربراہان،سماجی رہنما،سینئر صحافی ،فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ وطالبات نے نظریاتی اور فکری مضبوطی سمیت مختلف امور پر اپنے آرا بھی پیش کیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں