گلگت ،ْ گلیشئرز پگھلنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بننے والی جھیل سے اسپل وے کے ذریعے 40 فیصد پانی کا اخراج

پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ،ْراستے بند ہونے سے کئی علاقوں میں امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ سکی

اتوار 22 جولائی 2018 14:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے بدصوات میں گلیشئرز پگھلنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بننے والی جھیل سے اسپل وے کے ذریعے 40 فیصد پانی کا اخراج، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا ،ْ راستے بند ہونے سے کئی علاقوں میں امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ سکی ہیں۔

ضلع غذر کے بالائی علاقے بدسوات میں پانچ روز قبل پیش آئے حادثے میں 40 گھرانوں کو شدید نقصان پہنچا ،ْ 30متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد پہنچائی گئی ،ْ مشکل حالات، مضرصحت خوراک اورپانی کیاستعمال بیماریوں بھی پھیلنے لگیں ،ْڈاکٹروں کی ٹیم بھی متاثرہ علاقوں میں طبی امداد کی فراہمی شروع کر دی ۔علاقہ متاثرین نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں بنیادی ضرویات نہیں ہیں اور انہیں دیگر علاقوں میں منتقل کیا جائے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کورآرڈینیٹر شہزادہ مقپون کے مطابق زمینی راستوں کی بحالی تک متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد کی فراہم کا سلسلہ جاری رہے گا ،ْ سروے کے بعد متاثرین کو معاوضے بھی دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں