حکومت معذور افرادکی نگہداشت اور انکی مخفی صلاحیتوں کو بروئے کارلانے کیلئے کوشاں ہے،عاصم ٹوانہ

جمعرات 16 اگست 2018 13:40

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) کے آئی یو سوشل ویلفیئر اور اسپیشل ایجوکیشن کے اشتراک سے یوم آزادی کے حوالے سے معذور افراد کے لیے تقریب کااہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سوشل ویلفئیرگلگت بلتستان عاصم ٹوانہ تھے ۔ان کے ہمراہ کے آئی یوآئی پی ڈی کے ڈائریکٹر محمد الیاس،ڈبلیو ڈبلیو ایف جی بی کے ہیڈ ڈاکٹرسعید عباس،ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن بشارت اللہ ،معذور افراد کی انجمن ویژن کے صدر سید ارشاد کاظمی اسپیشل ایجوکیشن کمپلس کے اساتذہ سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعدادموجود تھی ۔

یوم آزادی کے مناسبت سے منعقدہ تقریب میں معذور بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلو،ثقافتی دھن پررقص کرکے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔۔یوم آزادی کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سیکرٹری سوشل ویلفئیر گلگت بلتستان عاصم ٹوانہ نے کہاکہ پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا ہے جس کامقصد ایک فلاحی ریاست کا قیام تھا،حکومت معذورافرادکی نگہداشت ورانکی مخفی صلاحیتوں کوبروئے کارلانے کے لئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی پی ڈی محمد الیاس نے معذور بچوں کی مہارتوں کو سراہااور کہاکہ کے آئی یو،سوشل ویلفئیر جی بی اور اسپیشل ایجوکیشن کے ساتھ مل کر خصوصی افراد کے ہنر اور تربیت کے لیے پروگرام کا آغاز کرے گی ۔تاکہ معذور افراد کے لیے روزگار کمانے سمیت زندگی کے دیگر مسائل کو حل کرنے میں آسانی پیدا ہوسکے۔تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر آئی پی ڈی محمد الیاس نے ملی نغمے ،ٹیبلواور ثقافتی دھن پر رقص پیش کرنے والے خصوصی افراد میں زلمی فاونڈیشن کی طرف سے دے گئے انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں