قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سوشل میڈیا کے کردار پرسیمینار

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:30

گلگت۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں" سماجی ترقی میں سوشل میڈیا کاکردار "کے عنوان پرایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔سیمینار کا اہتمام قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹیکے شعبہ ابلاغ عامہ کے بی ایس 6کے طلباء نے کیا تھا۔سیمینار میں سینئر صحافی شبیر میر مہمان خصوصی تھے ۔ان کے ہمراہ شعبہ ابلاغ عامہ کے فیکلٹی ممبران سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سماجی ترقی میں ’’سوشل میڈیا کا کردار‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحاٖٖفی شبیر میر نے کہاکہ سوشل میڈیا نے روایتی صحافت کو تبدیل کیاہے ۔ سوشل میڈیا کی یلغارسے روایتی صحافت آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہے ،طلبہ وطالبات سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے میں تعلیم کو فروغ دینے میں اپنا کردارادا کریں،میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتاہے ،میڈیا کے شعبہ سے وابستہ طلبہ وطالبات میڈیا کے مثبت استعمال کے حوالے سے تحقیق کریں ،تحقیق کے ذریعے ہی معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے،ہرفرد سوشل میڈیا کی طرف منتقل ہورہاہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے آنے سے معلومات کی فراہمی میں آسانی پیداہوئی ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ سوشل میڈیاکا استعمال مثبت مقاصد کیلئے بروئے کار لایاجائے ۔سیمنارمیں شعبہ ابلاغ عامہ کے وزٹنگ فیکلٹی ممبر ثمر عباس قذافی نے استقبالیہ کلمات پیش کرنے سمیت سیمینار انعقاد کرنے کا مقصد بیان کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں