قوموں کی ترقی میں تعلیمی اداروں کا کرداراہمیت کاحامل ہے‘حافظ حفیظ الرحمن

پیر 12 نومبر 2018 14:37

قوموں کی ترقی میں تعلیمی اداروں کا کرداراہمیت کاحامل ہے‘حافظ حفیظ الرحمن
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) قراقرا نٹرنیشنل یونیورسٹی میں 'انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں ابھرتے ہوئے رجحانات' کے موضوع پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے شروع ہونے والی دو روزہ عالمی کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین تعلیم،سائنسدان اوریونیورسٹیز کے مندوبین نے شرکت کی۔

کانفرنس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی و زیراعلی ٰگلگت بلتستان حفیظ حافظ الرحمن تھے ۔ان کے علا وہ ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان، وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ ،ایچ ای سی کے ڈائریکٹر جنرل سی پیک بریگیڈیر (ر) صفد ر علی شاہ،ڈینز، قومی و بین الاقوامی ماہرین تعلیم، یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ اسٹاف و فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ کے آئی یوگلگت بلتستان کے مسائل کی تعین اور ان کے حل کے لیے نمایاں کردار ادا کررہی ہے ۔یونیورسٹی کی طرف سے تحقیق کے ذریعے ملنے والی رہنمائی حکومتی سطح پرمسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہورہی ہیں۔قوموں کی ترقی میں تعلیمی ادارے بلخصوص یونیورسٹیوں کا کرداراہمیت کاحامل ہے ۔انہی اداروں کی تحقیق و جستجو سے ہی قوموں کو رہنمائی و آگاہی ملتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں