گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے یوم ولادت پر پوری اسماعیلی برادری کو مبارکباد

جمعہ 14 دسمبر 2018 16:53

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کے یوم ولادت پر پوری اسماعیلی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرنس کریم آغا خان نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور تعلیم و صحت کے شعبے میں ناقابل فراموش اقدامات اٹھائے ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

گورنر گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ امن و امان اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کے لئے بھی پرنس کریم آغا خان اور اسماعیلی برادری کا اہم کردار رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں