پکنک پر موجود دو گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی

منگل 26 مئی 2020 16:25

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) گلگت کے علاقے نلتر بالامیں پکنک پرجانے والے دو گروپوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ ہوئی جس سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقامی لوگوں کے دوگروپوں میں اونچی آواز میں میوزک چلانے پر جھگڑا ہوا جس پر پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے فرجات حسین نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، سلیم عباس دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، دونوں نوجوانوں کا تعلق نلتر پائین سے ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں