وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان سے صدر گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی عامر جان سرور کی ملاقات

جمعرات 22 اپریل 2021 11:49

وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان سے صدر گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی عامر جان سرور کی ملاقات
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2021ء) وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان سے صدر گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی عامر جان سرور کی ملاقات، ملاقات میں اخباری صنعت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

صدر جی بی این ایس نے  جمعرات  کووزیر اطلاعات فتح اللہ خان کو بتایا کہ ڈویلپمنٹ بلات کی ادائیگی متعلق محکموں کی بجائے محکمہ اطلاعات سے ہی کرائی جائے ، ماضی میں تمام بلات کی ادائیگی محکمہ اطلاعات کے ذریعے ہی ہوتی آئی ہے جس کی بدولت ادائیگیاں شفاف ہوئی ہیں جبکہ محکمہ فنانس کی جانب سے سرکلر جاری کر کے ڈویلپمنٹ بلات کی ادائیگی واپس محکموں کو بھجوائی گئی جس کی وجہ سے اخباری صنعت کو مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے اس موقع پر یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات میں شفافیت کو یقینی بنائینگے۔ تمام بلات کی ادائیگی محکمہ اطلاعات کے ذریعے سے ہی کرانے کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہونے والی بے قائدگیوں کی وجہ سے اس محکمے سے اعتماد اٹھ چکا تھا اب اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائینگے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں