ْگلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کا باوقار سث اپ دیا جائے ‘امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر

اتوار 14 مارچ 2021 14:10

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2021ء) گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز کا باوقار سث اپ دیا جائے ‘آمیرجماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے خبررساں ادارے کودئے گئے انٹرویو میں کہا گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے جیسے اقدام سے تحریک آزادی کشمیر پر پاکستان کے دیرینہ موقف پر منفی اثر پڑے گا گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے بجائیعوام کا احساس محرومی ختم کیا جاے وہاں کے مسائل کا ازالہ ہو بیروزگاری کاخاتمہ اور یہ کے گلگت بلتستان کو صوبوں سے زیادہ با وسائل کیا جاے ہم آزادکشمیرکی سیاسی قیادت سے رابطے میں ہیں تاکہ مشترکہ لائے عمل سامنے لائیں ایک سوال پر انھوں نے کہا پاکستان کی تمام حکومتیں تحریک آزاد کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر سفارتی محاذ پر آپنا رول ادا کرنے میں ناکام رہیں پچھلے تین چار ادوار اور بل الخصوص 5 اگست 2019 کے بعد بین الاقوامی طور حکومت نے جو کردار ادا کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا جس پر ہمارے تحفظات ہیں ہم بار بار اس پر کہتے رہے ایک سوال پرآمیرجماعت اسلامی آزادکشمیر نے کہاوفاق سے ماضی کی روش متوقع ہے اس کے اثار موجود ہیں وفاق سے آزادکشمیر میں جومداخلت وہ ہورہا ہے اور ہو گا بھی کچھ آزاد کشمیر میں بھی سیاسی کمزوریاں موجود ہیں انھیں خوش امدید بھی کہاجاتا ہے‘جماعت اسلامی آپنے منشور آپنا انتخابی نشان آپنے جھنڈے اور آپنی شناخت کیساتھ انتخابی عمل میں حصہ لے گی آزاد کشمیر میں انتخابات کے بعد آزاد کشمیر بارے جو خدشات ہیں پر پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھا میرا نہیں خیال کے ایسا ہو کسی کے ذہن میں اگر یہ خیال موجود ہے بھی لیکن اس کو کسی طور بھی عملی جامہ پہنانا اتنا آسان بھی نہیں اور یہ کے مسلہ کشمیر پر ریاست پاکستان کے مسلہ کشمیر پر دیرینہ موقف کے مغائر ہوگا اور آزاد کشمیر کی عوام اور سیاسی قیادت کسی صورت قبول نہیں کرے گی میرا نہیں خیال کے مستقبل قریب میں ایسی کوئی صورت ممکن ہے یاکی جاسکتی ہے پاکستان کے سینیٹ الیکشن پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں آمیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹرخالد محمود نے کہا کے جماعت اسلامی نے ووٹ بھی نہیں دیا جوکچھ ہواہے بہرحال یہ جمہوریت نہیں ہے

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں