گلگت میں موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

بدھ 23 اکتوبر 2019 13:39

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) گلگت پولیس نے 4 رکنی بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایچ او تھانہ بسین سید مرتضی علی شاہ نے ملزمان سے موٹرسائیکلیں برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گلگت سے موٹر سائیکلوں کو چوری کر کے ضلع دیامر میں سستے داموں فروخت کرتے تھے۔ دو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ دیگر دو ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔شہریوں نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں