گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان بارے اجلاس ،حکام نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران کو بریفنگ دی

ہفتہ 11 مئی 2024 12:17

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کیطرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری جواد رفیق ملک ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا ، انسپکٹر جنرل پولیس افضل محمود بٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جی بی کیپٹن (ر) مشتاق احمد، ایم این اے محمد ادریس اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران کو گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئی جی نے امن و امان پر بریفنگ دی ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں