جی بی ٹورازم کا حب ہے ،جتنی کوشش کر سکتے ہیں کریں گے، انجینئر امیر مقام

گلگت بلتستان میں سیاحت کے موسم میں سی 130طیارے چلانے کیلئے وزیراعظم سے بات کروں گا، وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان کی پریس کانفرنس

ہفتہ 11 مئی 2024 20:55

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جی بی ٹورازم کا حب ہے اس کیلئے جتنی کوشش کر سکتے ہیں کریں گے، وزیراعظم سے بات کروں گا گلگت بلتستان میں سیاحت کے موسم میں سی 130 طیارے چلائے جائیں۔تفصیلات کے مطابق گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ جی بی میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ لی ہے اور سوچ لیا ہے آگے جانے کیلئے کیا کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگت کیلئے 20 میگاواٹ بجلی کے ایک منصوبے کی استعداد بڑھا کر40 میگا واٹ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گندم قیمت بڑھنے کی وجہ سے 7 ارب روپے درکار تھے جس کو ای سی سی سے یقینی بنایا، 18بلین روپے تنخواہوں اور دیگر چیزوں کیلئے ضرورت ہے جس کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف نے جی بی کو ریکارڈ اربوں روپے کے منصوبے دیئے تھے،جی بی ٹورازم کا حب ہے اس کیلئے جتنی کوشش کر سکتے ہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے بات کروں گا گلگت بلتستان میں سیاحت کے موسم میں سی 130 طیارے چلائے جائیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں