گلگت بلتستان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، ہمیں جو اختیار ملا ہے اس کو ترقی اور خوشحالی کے لئے استعمال کریں گے،امیر مقام

مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے گندم کے مسئلے کو احسن طریقے سے حل کیا اور اگلے سال کے سبسڈی کے لیے رقم کا بندوست کریں گے ، وفاقی وزیر

ہفتہ 11 مئی 2024 21:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) وفاقی وزیر امور کشمیرو گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے گلگت میں سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور کوہستان سے منتخب ایم این اے کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں،ہمیں جو اختیار ملا ہے اس کو یہاں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے گندم کے مسئلے کو احسن طریقے سے حل کیا اور اگلے سال کے سبسڈی کے لیے رقم کا بندوست کریں گے تاکہ عوام کی پریشانی کم ہو۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت کا حب ہے اس کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جن منصوبوں پر اس وقت کام جاری ان پر کام تیز کرنے کے لیے چیف سیکریٹری اور دیگر ذمہ داران کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہینزل ہاور پراجیکٹس کے ریوائز پی سی ون کے لیے کام کروں گا تاکہ اسکو 40 میگا واٹ تک لے جایا جا سکے اور گلگت میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی معدنیات کی دولت سے مالامال ہے اس کی ترقی کے لیے کوشش تیز کر دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر فورم پر گلگت بلتستان کی ترقی،خوشحالی کے لیے بڑھ چڑھ کام کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لیے پی آئی اے کی فلائٹس کی بار بار کینسل ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ پریشان ہیں۔اس کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کر کے درخواست کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے آ ئینی حقوق کے مسئلے کو حل کرنے پر کام ہو رہا ہے اس کا جلد حل نکالیں گے ،ہر جگہ اس مد میں آواز اٹھائیں گے ۔

سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی کے لئے کوشش کریں گے۔ پاک چین تجارت سے منسلک تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے۔ 9 مئی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میں گلگت بلتستان کی عوام کو داد دیتا ہوں کہ وہ اس سازش کا حصہ نہیں بنے۔ اس دن یہاں کی عوام نے پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو کارکن نواز شریف کو قائد مانتا ہے وہ سب ہمارے لئے محترم ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں